لیسکو میں تنخواہوں کے مالی فراڈ کا انکشاف، 30 کروڑ روپے کا غبن سامنے آیا

لیسکو میں تنخواہوں کے مالی فراڈ کا انکشاف، 30 کروڑ روپے کا غبن سامنے آیا

لیسکو میں افسران و ملازمین کی تنخواہوں میں کروڑوں روپے کے مالی فراڈ کا انکشاف، اعلیٰ سطح کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے

لیسکو میں افسران و ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں کروڑوں روپے کے مالی فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 30 کروڑ روپے کے غبن کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کے لیے کمپنی نے ایک اعلی سطح کمیٹی تشکیل دے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ کمیٹی نے انکوائری شروع کرتے ہوئے افسران اور ملازمین کے بیانات قلمبند کرنا شروع کر دیے ہیں۔ سیلری اکاؤنٹس کی مدد سے اضافی رقم خردبرد کر کے جمع کرائی گئی تھی۔ لیسکو میں اس سے قبل بھی پینشن کی ادائیگیوں میں مالی فراڈ کے سکینڈلز سامنے آ چکے ہیں، جن میں مختلف ڈویژنوں میں کروڑوں روپے کا غبن شامل تھا۔