آئندہ مالی سال کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

آئندہ مالی سال کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 وزارت خزانہ کے مطابق، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ زیر غور نہیں ہے اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی کوئی اضافے کی تجویز نہیں ہے۔تاہم، وزارت خزانہ نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کے نجی مکانوں کی ہائرنگ حد بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔یاد رہے کہ حکومت ہر سال بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ کرتی ہے، مگر اس سال اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔