تامل فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور ہدایتکار بالا نے اپنی 24 سالہ بھانجی کوکیلا سے تیسری شادی کرلی اور دونوں جلد ہی والدین بننے والے ہیں۔
بالا نے میڈیا کو بتایا کہ کوکیلا سے شادی ان کی زندگی کا خوشگوار فیصلہ تھا، اور وہ اپنی شادی شدہ زندگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان لوگوں کی پرواہ نہیں کرتے جو ان پر حسد کرتے ہیں یا تنقید کرتے ہیں۔کوکیلا نے کہا کہ انہیں بچپن سے اپنے ماموں کی سخاوت پسند تھی، جس کی وجہ سے وہ ان کی محبت میں گرفتار ہوگئیں۔واضح رہے کہ بالا کی پہلی شادی گلوکارہ امرتا سریش سے ہوئی تھی، جو 2019 میں طلاق پر ختم ہوئی، جبکہ دوسری شادی ڈاکٹر الزبتھ سے ہوئی، جن سے وہ علیحدہ ہوگئے۔ بالا اور کوکیلا نے 23 اکتوبر کو شادی کی۔