سجل علی اور صبور علی کی ملاقات، بہنوں اور بھانجی کے ساتھ خوبصورت لمحے

سجل علی اور صبور علی کی ملاقات، بہنوں اور بھانجی کے ساتھ خوبصورت لمحے

پاکستان کی معروف اداکارہ بہنوں، سجل علی اور صبور علی، نے حال ہی میں ملاقات کی، جس میں وہ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔

 صبور علی اور علی انصاری کے ہاں گزشتہ ماہ بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، اور سجل علی نے اپنی بہن اور بھانجی سے ملاقات کی۔سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے صبور علی اور اپنی بھانجی کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شامل کیں۔ ان تصاویر میں دونوں بہنیں خوش دکھائی دے رہی ہیں، اور انہوں نے نومولود کا چہرہ مداحوں کو دکھانے سے گریز کیا۔

سجل علی نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک خوبصورت کیپشن بھی دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ "میری بھانجی کی آنکھیں بالکل میرے جیسی ہیں۔" سجل کی اس پوسٹ کو ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں کمنٹس موصول ہوئے۔صبور علی اور علی انصاری نے اپنے یہاں بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی، اور انہوں نے اپنی ننھی شہزادی کا نام "سرینہ علی" رکھا۔