چاہتے ہیں شامی عوام ہی ملک کے مستقبل اور سیاسی نظام کا فیصلہ کریں: ایرانی صدر
ریاض،تہران(آئی این پی )سعودی عرب نے اعلان کیاہے کہ شام کااتحاد برقرار رکھنا اور افراتفری روکنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ شام میں تیز رفتار پیشرفتوں کو دیکھ رہے ہیں ‘ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا شام میں فوجی محاذ آرائی اب ختم ہوجائے گی۔میڈیارپورٹ کے مطابق شام کی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ چاہتے ہیں شامی عوام ہی ملک کے مستقبل اور سیاسی نظام کا فیصلہ کریں، شام کے اتحاد اورخود مختاری کے تحفط کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔