ہیٹی: جادو ٹونے سے بیٹے کی ہلاکت کا شبہ‘110افراد قتل

شہر سیٹے سولے میں گینگ لیڈر نے  بیماری سے اپنے بچے کے انتقال پر  دو دن میں قتل کرائے 
 پورٹ آئیو پرنس(آئی این پی )شمالی امریکی ملک ہیٹی میں ایک گینگ لیڈر نے جادو ٹونے کے اثرات سے بیٹے کی ہلاکت کے شبے میں 110 معمر افراد کو قتل کروا دیا۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم نیشنل ہیومن رائٹس ڈیفنس نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ ہیٹی کے شہر سیٹے سولے کے علاقے میں گینگ لیڈر نے جادو کے الزامات پر 100 سے زائد معمر افراد کو قتل کرا دیا۔رپورٹ کے مطابق گینگ لیڈر نے اپنے بچے کی بیماری اور دو دن میں انتقال پر 110 بزرگوں کو جادو ٹونا کرانے کے الزام میں قتل کرایا