اسلام آ باد(آئی این پی)وزیراعظم شہبازشریف نے لبنانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور ان سے شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا میں تعاون کی درخواست کی ہے۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف نے لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان سے شام پھنسے پاکستانیوں کے انخلا میں تعاون کی درخواست کی ہے جس پر لبنانی ہم منصب نے پاکستانیوں کے انخلا میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے