ضروری سکیورٹی ضمانتیں حاصل کر لیں، محفوظ بحری نقل و حرکت کیلئے حالات کا جائزہ لے لیا ہے تاکہ ان آپریشنز کو ممکن بنایا جا سکے:آئی ایم او
عمان کا آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے کا فیصلہ‘بین الاقوامی آبی گزرگاہوں پر کوئی ٹول یا فیس نہیں لگا سکتا: امریکی وزیرخارجہ
تہران،اومان، ابوظہبی(آئی این پی )آبنائے ہرمز میں پھنسے 11 ہزار ملاحوں اور سیکڑوں جہازوں کے انخلا کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا ۔انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او )کے مطابق یہ کارروائی ایران، عمان، امریکا اور خطے کے دیگر ملکوں کے تعاون سے انجام دی جائے گی۔آئی ایم او کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومینگیز نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ضروری سکیورٹی ضمانتیں حاصل کر لی ہیں اور محفوظ بحری نقل و حرکت کے لیے حالات کا مکمل جائزہ لے لیا ہے تاکہ ان آپریشنز کو ممکن بنایا جا سکے۔۔دوسری جانب عمان نے آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے کا اعلان کردیا۔عمانی خبررساں ایجنسی نے نئی بحری ہدایات جاری کر دیں،آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے کا اعلان کردیا ۔آبنائے ہرمز سیگزرنے والے جہازوں کیلئے پیشگی رابطہ لازمی قراردیا گیا ہے،عمان کا کہنا ہے جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے خصوصی انتظامات کیے۔ قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو کا کہناتھا کہ بین الاقوامی آبی گزرگاہوں پرکوئی ٹول یافیس نہیں لگا سکتا