میر رضا کے قتل کے بعد کون شخص پراسرار طور پر غائب ہے؟ والد کی میڈیا سے گفتگو

میر رضا کے قتل کے بعد کون شخص پراسرار طور پر غائب ہے؟ والد کی میڈیا سے گفتگو

کراچی میں میر رضا کے قتل کے بعد ایک شخص پراسرار طور پر غائب ہے، جس کے حوالے سے مقتول کے والد حسین نے میڈیا سے گفتگو کی۔

 انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے سلسلے میں وزیر داخلہ اور مئیر کراچی کل آئے تھے، جنہوں نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا۔ مقتول کے والد نے کہا کہ وہ اس حوالے سے سوچ کر جواب دیں گے اور نئی تحقیقاتی کمیٹی پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔حسین کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی عامر فاروقی ایک ایماندار افسر ہیں اور ان کی قیادت میں جاری تحقیقات حقیقت کو سامنے لائیں گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مقتول کا بزنس پارٹنر بھی غائب ہے اور پولیس نے اس سے بھی تفتیش کی ہے، لیکن تفصیلات میڈیا کو فراہم نہیں کی جا رہیں۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ گلستان جوہر میں واقع گیسٹ ہاؤس کے ملازمین سے بھی تفتیش کی گئی، لیکن ہمیں اس کی تفصیلات یا سی سی ٹی وی فوٹیج ابھی تک فراہم نہیں کی گئی ہے۔ مقتول کے والد نے مزید کہا کہ تحقیقات میں شفافیت کی ضرورت ہے اور ہمیں انصاف کی امید ہے۔