مصطفی آباد (خصوصی رپورٹ)مصطفی آباد کے قبرستان کے ایک دربار پر نشئی اور ملنگ میں لڑائی جھگڑا، نشئی نے تشدد کرکے 80سالہ ملنگ کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔بتایا گیا ہے کہ چڑیوان قبرستان کے دربار پر نامعلوم نشئی نے کسی بات پر گالہہ سائیں نامی ملنگ کو لاتوں اور گھونسوں کے وار کرکیموت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور روانہ کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔