کراچی (آئی این پی )کراچی میں لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع پرانے کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث دم گھٹنے سے دو مرد اور ایک خاتون کی حالت غیر ہوگئی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ای پی زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیکر مزید فائر ٹینڈر طلب کر لیے گئے۔ اس وقت کے ایم سی 11 فائر ٹینڈر، دو باوزر اور ایک اسنارکل آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، مزید فائر ٹینڈرز طلب کرلی گئیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ ابتدا میں گرانڈ فلور پر لگی پھر بالائی دو منزلوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، آگ سے نکلنے والا دھواں شدید نوعیت کا ہے، اس لیے باہر رہتے ہوئے فائر فائٹنگ کی جا رہی ہے۔سیکیورٹی گارڈ کے مطابق دھواں نکلتے ہی فیکٹری میں موجود ملازمین باہر آگئے تھے۔چھیپا ذرائع کے مطابق حالت غیر ہونے والی خاتون کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ای پی زون سیکیورٹی نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے
ہوئے دیگر کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین کو داخل ہونے سے روک دیا