بلوچستان میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کر دیا گیا ہے ‘ صوبے میں یکساں قانون کے نفاذ سے متعلق ایک دیرینہ انتظامی ابہام ختم ہو گیا
انتہاپسندی کے تدارک کے لئے ادارہ جاتی تعاون ناگزیرہے، تعلیمی اداروں اور سوشل میڈیا کے ذریعے مثبت بیانیے کو فروغ دیا جائے گا
کوئٹہ(آئی این پی )وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا معاشرتی انتشار کو جنم دیتا ہے۔وزیر اعلی بلوچستان کی زیر صدارت سینٹر آف ایکسیلینس برائے انسدادِ تشدد سے متعلق ا اجلاس ہوا جس میں سرفراز بگٹی نے ککہا ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا معاشرتی انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے، نوجوانوں کو درست سمت دکھانا اور حقائق سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاہم سینٹر آف ایکسیلینس تحقیق، آگاہی اور انسدادِ تشدد کیلئے موثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی کے تدارک کے لئے ادارہ جاتی تعاون اور جدید حکمتِ عملی ناگزیرہے، تعلیمی اداروں اور سوشل میڈیا کے ذریعے مثبت بیانیے کو فروغ دیا جائے گا جبکہ امن و امان کے قیام کیلئے نوجوانوں کی شمولیت اور شعور بیداری حکومت کی ترجیح ہے۔وزیر اعلی بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ پورے بلوچستان میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کر دیا گیا ہے جبکہ بلوچستان میں یکساں قانون کے نفاذ سے متعلق ایک دیرینہ انتظامی ابہام ختم ہو گیا، اس فیصلے سے ریاستی ذمہ داری واضح اور عوام کے تحفظ کا دائرہ مزید مضبوط ہوگا۔