لاہو، بارش سے موسم خوشگوار، گرمی کی شدت میں کمی آگئی ،80 فیڈر ٹرپ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی شہر سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں
لاہور(آئی این پی )پنجاب بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی جبکہ صوبے میں مون سون کا سسٹم تاحال موجود ہے۔لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی ہلکی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ بارش کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہوائو ں نے گرمی کی شدت میں کمی کر دی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔بارش سے 80 فیڈر ٹرپ ہوگئے،بجلی غائب رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی شہر سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔