پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں

  پی پی  رہنما اور پارلیمنٹیرینز لیگی وزرا اور رہنمائو ں سے رابطوں ،ملاقاتوں سے گریز کریں، کال اور میسج ،سیاسی پیغامات کا جواب نہ دیں، لیگی وزرا سے پارٹی پالیسیاں بھی زیر بحث نہ لائیں،  پارٹی قیادت کی جانب سے ہدایات موصول ہوگئیں
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں، پی پی رہنمائو ں کو ن لیگی رہنمائو ں سے رابطوں سے گریز کی ہدایت جاری کی گئی ہے اور اس سلسلے میں پی پی رہنمائو ں اور پارلیمنٹیرینز کو پارٹی قیادت کی جانب سے ہدایات موصول ہو گئی ہیں۔نجی ٹی و ی رپورٹ کے مطابق پی پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنمائو ں کو لیگی وزرا اور رہنمائو ں سے رابطوں سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ ان سے ملاقاتوں سے گریز کیا جائے، حتی کہ کال اور میسج پر بھی جواب نہ دیا جائے۔پارٹی رہنمائوں کو کہا گیا ہے کہ وہ سیاسی پیغامات کا جواب نہ دیں اور لیگی وزرا سے پارٹی پالیسیاں بھی زیر بحث نہ لائیں۔