پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان نورا کشتی ہے:مہر بانو قریشی

ڈیڑھ سال سے شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں لگی ہوئی ہیں ،  دخل اندازی کی جارہی ہے:زین قریشی
لاہور(آئی این  پی )پی ٹی آئی  رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ ضمانت کے معاملے پر دخل اندازی کی جارہی ہے۔لاہور میں زین قریشی نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال سے شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں لگی ہوئی ہیں۔علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور پی ٹی آئی کی رہنما مہر بانو قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ  ن کے درمیان نورا کشتی ہے۔ ایسی لڑائیاں قومی مفاد اور عوام  کیلئے  نہیں ہوتیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنے اقتدار کے حصول کی خاطر اکٹھے ہوئے ہیں