تربت: کیچ کور ندی کے قریب دو افراد کی لاشیں برآمد

تربت: کیچ کور ندی کے قریب دو افراد کی لاشیں برآمد

بلوچستان کے شہر تربت میں کیچ کور ندی کے قریب سے دو مقامی افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ واقعے کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو فوری طور پر پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ موت کی وجوہات اور وقت کا تعین کیا جا سکے۔دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔حکام کے مطابق واقعے کی مکمل حقیقت جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے اور جلد پیش رفت کی امید ہے۔