ملزم ملازمت کا جھانسہ دیکر خاتون کو گھر لے گیا، ساتھیوں سے ملکر زیادتی کر ڈالی
لاہور(کرائم رپورٹر)گارڈن ٹا ئون کے علاقے میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے افسوسناک واقعے میں پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق چوکی راجہ مارکیٹ کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عمران کو ٹریس کر کے حراست میں لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے خاتون کو گھر میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر کلمہ چوک بلایا اور بعد ازاں موٹر سائیکل پر سوار کر کے گارڈن ٹا ئون میں واقع ایک گھر لے گیاپولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے اس دوران خاتون کی نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں اور اسے دھمکایا کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جائیں گی۔متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ایک نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس پی ماڈل ٹا ئون جہانداد اکرم نے کہا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دلوائی جائے گی۔