پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز نمایاں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 2158 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 676 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار 221 پوائنٹس کی نچلی سطح اور 1 لاکھ 67 ہزار 844 پوائنٹس کی بلند سطح تک بھی گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار 517 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے، جہاں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 279 روپے پر آگیا ہے۔