پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر کی قیمت میں کمی

ویب ڈیسک:آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

 ٹریڈنگ کے شروع ہوتے ہی سرمایہ کاروں کی سرگرمی میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انڈیکس کی سطح بڑھ کر 119,400 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

مالیاتی منڈیوں کی صورتحال
ادھر مالیاتی منڈیوں میں بھی خوش آئند صورتحال رہی ہے، جہاں انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ اس کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 281.75 روپے پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

ماہرین کا موقف
ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ سٹاک مارکیٹ کی یہ تیزی اور ملکی کرنسی کی قدر میں بہتری پاکستان کی معیشت کے لیے مثبت اشارے ہیں۔ ان کے مطابق اس رجحان سے سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہوگا اور ملکی اقتصادی صورتحال مزید مضبوط ہوگی۔