پنجاب میں اہم دستاویزات کی گمشدگی رپورٹ کا نظام ڈیجیٹل، ایپ کا افتتاح

پنجاب میں اہم دستاویزات کی گمشدگی رپورٹ کا نظام ڈیجیٹل، ایپ کا افتتاح

پنجاب میں اہم دستاویزات کے گم ہونے کی صورت میں اب تھانے جانے کی ضرورت نہیں رہی۔

پنجاب کے شہریوں کو شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات کی گمشدگی کی رپورٹ کے لیے اب پولیس اسٹیشن یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ اب گھر بیٹھے درج کرائی جا سکے گی اور ایف آئی آر بھی گھر پر موصول ہوگی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس سلسلے میں پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کر دیا۔ایپ کے آغاز پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا حکومت کا عزم ہے۔ ان کے مطابق پنجاب کو جدت کی راہ پر گامزن کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ایپ کے ذریعے گمشدگی رپورٹ درج کرانے سے وقت اور وسائل دونوں کی بچت ہوگی۔