اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے نمائندے نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اتفاق رائے میں لبنان بھی شامل ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی نمائندے نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے میں یہ نکتہ بھی شامل تھا کہ لبنان میں دشمنی کا خاتمہ بھی ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس بات سے لاعلم ہیں کہ اس حوالے سے کنفیوژن کیوں ہے، کیونکہ یہ بات واضح طور پر معاہدے کا حصہ تھی۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ جنگ نہیں روکی جائے گی۔ انہوں نے وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے لبنان سے براہ راست مذاکرات کی ہدایت کے بعد اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ جنگ بندی کا کوئی ارادہ نہیں۔عالمی سطح پر اس صورتحال کو خطے میں کشیدگی اور سفارتی بیانات کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔