نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں اسرائیل کے سفیر رووین آزر نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت پاکستان کو قابل اعتماد پلئیر نہیں سمجھتی۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں اسرائیلی سفیر نے کہا کہ امریکا نے اپنی وجوہات کی بنا پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی معاونت کی خدمات حاصل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ماضی میں بھی دیکھا ہے کہ امریکا نے کس طرح قطر اور ترکیہ کو حماس سے معاہدے کیلئے استعمال کیا۔