حوثی باغیوں نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی "انگلیاں ٹریگر پر ہیں
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی جریدے ایگزیوس نے انکشاف کیا ہے کہ ایران جنگ میں حوثی بھی شامل ہوسکتے ہیں، حوثیوں کی شمولیت سے خلیج میں جہازرانی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی جریدے ایگزیوس نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں جلد ہی ایک نئے دشمن یعنی یمن کے حوثی باغیوں کی شمولیت کا قوی امکان ہے، جس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حوثی باغیوں نے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی "انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔ واضح رہے کہ حوثی ایران کے زیرِ قیادت محورِ مزاحمت کا ایک اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں اور ماضی میں بھی اسرائیل پر سینکڑوں میزائل اور ڈرون حملے کر چکے ہیں۔ ایگزیوس کا کہنا ہے کہ حوثی باغی نہ صرف اسرائیل بلکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں