حزب اللہ کے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے، اسرائیلی امریکی جارحیت بند ہونے تک کارروائیاں جاری رکھنے کی دھمکی دیدی
بیروت،نیویارک،انقرہ(آئی این پی ) اسرائیلی فورسز کے حالیہ حملوں میں لبنان میں 254 افراد کی شہادت کے پیش نظر جمعرات کو ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا جبکہ حزب اللہ کی طرف سے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کئے گئے اور اسرائیلی امریکی جارحیت بند ہونے تک کارروائیاں جاری رکھنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یوم سوگ کی مناسبت سے ملک کے تمام سرکاری ادارے بند رہے، قومی پرچم سرنگوں رہا ۔اس موقع پر اسرائیل مخالف مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالی گئیں ۔شرکا نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران جنگ بندی نافذ ہونے کے باوجود لبنان پر شدید حملے جاری ہیں