لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں شہادتیں 3912 ہوگئیں

 بیروت،تل ابیب(آئی این پی )اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں جاری جھڑپوں کے دوران اس کے 4 اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابقاسرائیلی فوج کے ایکس اکائو نٹ سے جاری بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ جمعہ کی صبح ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے ایک ریزرو افسر شدید زخمی جبکہ تین ریزرو نان کمیشنڈ افسران اور ایک نان کمیشنڈ افسر معمولی زخمی ہوئے۔بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی کی متعدد کھلی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔ بیان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے ایک کی شناخت 32 سالہ لیفٹیننٹ ڈور گیڈالیا بن سیمحون کے نام سے کی گئی ہے، جو 52ویں بٹالین اور 41ویں بریگیڈ کے کمانڈر تھے