ماہر سرجنز نے پہلی روبوٹک وہپل سرجری کامیابی سے انجام دیدی
لاہور(آئی این پی )پاکستان نے کینسر اور جگر کے علاج کے شعبے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایک سنگِ میل عبور کر لیا۔ لاہور میں قائم پاکستان کڈنی اینڈ لور انسٹیٹیوٹ اور ریسرچ سینٹر (پی کے ایل آئی) کے ماہر سرجنز نے ملک کی پہلی روبوٹک وہپل سرجری اور پہلی روبوٹک رائٹ ہیمی ہیپاٹیکٹومی کامیابی سے انجام دے دی۔حکام کے مطابق یہ دونوں کامیابیاں اس بات کی عکاس ہیں کہ سرکاری شعبے کے طبی ادارے اب وہ جدید اور کم تکلیف دہ آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو ماضی میں صرف بیرونِ ملک دستیاب تھے۔پی کے ایل آئی کے ڈین ڈاکٹر فیصل سعود ڈار نے بتایا ہے کہ ادارے میں اب تک مختلف شعبہ جات میں تقریبا 500 روبوٹک سرجریز مکمل کی جا چکی ہیں