مغل پورہ، مسلم ٹاؤن، اچھرہ، شادباغ اور دیگر مقامات سیملزموں کو ویلنگ ، شورکرنے پر پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر کی مختلف شاہراہوں پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف لاہور پولیس نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ڈولفن اسکواڈ نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 11 نوجوانوں کو گرفتار کر لیاترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار افراد کو مغل پورہ، مسلم ٹاؤن، اچھرہ، شادباغ اور دیگر مقامات سے حراست میں لیا گیاملزمان ون ویلنگ اور شور و غل کر کے شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہے تھیایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے اور جس مقام پر ون ویلنگ کی گئی، وہیں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیاانہوں نے کہا کہ لاہور پولیس ون ویلنگ کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکیگرفتار ہونے والوں میں علی، امیر حمزہ، وقاص، بلال اور دیگر شامل ہیں، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن بلال احمد نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی مناسب رہنمائی اور کونسلنگ کریں، کیونکہ ون ویلنگ ایک خطرناک اور جان لیوا کھیل ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔