میلا چراغاں کادوسرا روز:زائرین اورعقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں شرکت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حضرت مادھو لال حسینؒ کے سالانہ عرس و میلا چراغاں کا دوسرا روز، تقریبات کے دوسرے روز زائرین اور عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ اتوارکے روزدن بھرجاری رہا۔زائرین اور عقیدت مند وں کی مزار شریف پر حاضری ، فاتحہ خوانی ، زائرین احاطہ دربار میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر عقیدت کا اظہار کرتے رہے۔عرس تقریبات کا آخری روز صرف خواتین کے لئے مختص کر دیا گیا، عرس تقریبات کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، عرس تقریبات کی اختتامی دعا سوموار کو بعدازعشاء ہو گی۔