کراچی ، ڈمپروں میں ٹریکرز کی تنصیب کا آغاز

کراچی (آئی این پی )سندھ حکومت کی جانب سے ہیوی ٹریفک کے حوالے سے قانون کے نفاذ کے بعد ڈمپروں نے ٹریکرز کی تنصیب کا آغازکردیا ۔ رپورٹ  کے مطابق شہر میں ڈمپر کے حادثات اور اموات کے بعد ڈمپروں میں ٹریکر کی تنصیب شروع ہو گئی، ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لیاقت محسود کی ہدایات پر 606 ڈمپروں میں ٹریکرز نصب کر دئیے گئے۔ڈمپر ایسوسی ایشن نے ٹریکرز کی تنصیب کے بعد اس کا کنٹرول ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر
 میں آئی ٹی برانچ کے حوالے کر دیا ہے، یہ اقدام شہر میں بھاری گاڑیوں کی مثر مانیٹرنگ، ٹریفک نظم و ضبط میں بہتری اور جدید ٹریکنگ سسٹم کے عملی نفاذ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ڈمپر ایسوسی ایشن کے مطابق فہرست میں شامل ڈمپرز کو کراچی کی حدود میں رات کے اوقات میں چلانے کی اجازت ہوگی، دن کے وقت یہ ڈمپر کورنگی انڈسٹریل ایریا، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، سائٹ ایریا، قاسم پورٹ اور کیماڑی پورٹ میں باقاعدہ چل سکیں گے