سبق یاد نہ کرنے پرقاری کا 4سالہ طالبعلم پرتشدد

حمزہ بلاک کے مدرسے میںزیرتعلیم ذوالقرنین کے چہرے پرنشان پڑ گئے،پولیس کودیکھ کر قاری وسیم فرار ہوگیا،
لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور کے علاقے میں قاری وسیم نے 4 سالہ ذوالقرنین پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں بچے کے چہرے پر نشان پڑ گئے۔بتایا گیا ہے کہ ذوالقرنین جو حمزہ بلاک کے ایک مدرسے میں زیر تعلیم ہے ،کو سبق یاد نہ کرنے پر قاری نے تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق جیسے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، قاری وسیم موقع سے فرار ہوگیا۔ بچے کے والد نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرے اور قاری کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔