فیضان کو معلم سبق یاد نہ کرنے پربہیمانہ تشددکانشانہ بنایا،شاہد کی حالت غیر
لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی کے علاقے میں ایک قاری کامبینہ طور پر سبق یاد نہ کرنے پر طالب علم پر بہیمانہ تشدد کیا گیا ذرائع کے مطابق مدرسہ اویس قرنی کے قاری شاہدنے 7سالہ طالبعلم کولوہے کے راڈسے تشددکانشانہ بنایا،متاثرہ طالبعلم کے والدنے قاری شاہد کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی درخواست کے مطابق فیضان کو معلم شاہدنے سبق یاد نہ کرنے پربہیمانہ تشددکانشانہ بنایا،تشدد کے باعث فیضان کی حالت غیر ہو گئی۔ درخواست گزار نے بتایا کہ شکایت کر نے پر قاری شاہد، احمداوراسحاق نیجان سیمارنیکی دھمکیاں دیں۔پولیس کے مطابق متاثرہ طالبعلم کامیڈیکل کروالیاگیا مزید کارروائی جاری ہے