پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے نجی سکول کی ٹیچر ماریہ کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد (آن لائن)تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ میں نجی سکول کی سنگدل ٹیچر کا سبق یاد نہ کرنے پر 13سالہ طالب علم پر وحشیانہ تشدد بچے ،، پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے سکول ٹیچر ماریہ کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ آن لائن کے کو بتایا جاتا ہے کہ نیشنل کالونی میں نجی سکول کی لیڈی ٹیچرز ماریہ اور سائرہ نے سبق یاد نہ کرنے پر 13سالہ بچے شاہ زیب کو چھڑی سے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بچے کے دانت ٹوٹ گئے، لواحقین نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع کی تو ملت ٹائون پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سکول ٹیچرز ماریہ اور سائرہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ٹیچر ماریہ بی بی کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ قائمقام سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں پر تشدد کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔