گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)خاندانی رویوں اور گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے پولیس ملازم نے مبینہ طور پر پھندا لیکر خودکشی کر لی۔ پولیس لائن کے سرکاری کوارٹر زسے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے ملازم عمر سعید کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ،اس بارے علم ہونے پر پولیس افسر موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس کے مطابق عمر سعید نندی پور پاور پلانٹ میں غیر ملکیوں کی سکیو رٹی ڈیوٹی پر تعینات تھا جس کی 8 ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا، خودکشی کی وجہ گھریلو حالات ہو سکتے ہیں۔