تلخ کلامی پر بہنوئی کے ہاتھوں سالا قتل

چھریوں کے وار سے شدیدزخمی 25سالہ بلال ہسپتال میں دم توڑ گیا،ملزم فرار ،مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر) معمولی تلخ کلامی پر بہنوئی کے ہاتھوں سالا قتل ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں معمولی تلخ کلامی کے باعث سالا اور بہنوئی کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے نتیجے میں بہنوئی نے چھریوں کے وار سے سالے کو شدید زخمی کر دیااورموقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق زخمی 25 سالہ بلال کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقتول کی لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔