ماڈل ٹائون پولیس نے 48 گھنٹوں میں ملزم ٹریس کرلیا ،مال مسروقہ بر آمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن میں بہنوئی کے بھائی کے گھر سالے کی واردات،ماڈل ٹاؤن پولیس نے 48 گھنٹوں میں ملزم کو لیاقت آباد سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیاماڈل ٹاؤن پولیس نے ملزم دانش کو گرفتار کرکے چوری شدہ سامان برآمد کرلیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے 48 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا، ملزم دانش نے عدنان کے گھر واردات سے قبل مکمل ریکی کی تھی،ملزم کو علم میں تھا کہ گھر والے تقریب کے سلسلہ میں ساہیوال گئے ،ملزم دیوار پھلانگ کے گھر میں داخل ہوا اور الماریوں کے تالے توڑیملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کیمزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا۔