سالا بہنوئی شہریوں کو کنگال کرنے لگے

ملزمان دائود اورسنی مسیح علی الصبح  4 سے 8 بجے کے دوران وارداتیں کرتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دفاتر اور دکانوں پر جانے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے سالا بہنوئی کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فردوس مارکیٹ سے 2 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا،ملزمان دکانوں اور دفاتر کو جانے والے شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔ملزمان سالا اور بہنوئی علی الصبح 4 سے 8 بجے کے دوران وارداتیں کرتے تھے۔ملزمان نے 4 ماہ قبل گارڈن ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ ملزمان داؤد اور سنی مسیح سے ہزاروں روپے نقدی، 2 پستول، 3 موبائل فون اور چوری شدہ 125موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔