گوالمنڈی دل محمد روڈ کے 30سالہ حمزہ عرفان نے گھر میں پھندا ڈال کر زندگی کاخاتمہ کرلیا،لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)گوالمنڈی کے علاقے 30سالہ نوجوان نے گھر میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ گوالمنڈی دل محمد روڈ کے رہائشی 30سالہ حمزہ عرفان نے گھر میں گلے پر پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی۔ اہلخانہ کے مطابق متوفی کا اپنے والد عرفان مجید کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی