30سالہ عمران شاہ گھریلو جھگڑوں سے ذہنی دبا ئو کا شکار ہوا پنکھے کے ساتھ پھندا لگا کر زندگی ختم کرلی
حجرہ شاہ مقیم (خصوصی رپورٹ)حجرہ شاہ مقیم میں 2بیویوں کے شوہرگھریلولڑائی جھگڑے سے تنگ آکر پنکھے کیساتھ لٹک کر خودکشی کرلی۔بتایاگیاہے کہ حجرہ شاہ مقیم میں اڑاری روڈ کے رہائشی 30سالہ نوجوان عمران شاہ نے 2شادیاں کررکھی تھیں اور گھر میں لڑائی جھگڑا روزانہ کا معمول بن چکا تھا،جس سے دلبرداشتہ ہوکر عمران شاہ نے گزشتہ روزخود کو کمرے میں بند کرکے پنکھے کے ساتھ پھندالگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کا کہناہے کہ وہ ذہنی دبا ئو کا شکار تھا ،لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔