3 ہلاکتیں: لڑکی نے پھندے سے لٹک گئی

گرین ٹائون میں18 سالہ فضا نے خودکشی کرلی، ٹرین کی ٹکر سے 50 سالہ شہری مارا گیا 
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات میں ایک لڑکی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ایدھی ترجمان کے مطابق گرین ٹا ئون کے علاقے حاکم چوک کے قریب 18 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ متوفیہ کی شناخت فضا کے نام سے ہوئی ہے، جس نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کی۔دوسرے واقعے میں کوٹ لکھپت جیل کے قریب ٹرین کی ٹکر سے تقریباً 50 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔اسی طرح داتا دربار کے احاطے میں بھی ایک 50 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے تینوں واقعات کے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلو ئوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانے منتقل کر دیا۔