مسلم ٹاؤن ایوبیہ مارکیٹ میں کھلی کچہری

 ایس پی اقبال ٹائون نے لوگوں کے مسائل سنے اورموقع پراحکامات جاری کیے 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران کے احکامات کی روشنی میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ۔ ایس پی اقبال ٹاؤن چودھری اثر علی  نے اپنے آفس مسلم ٹاؤن ایوبیہ مارکیٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن چودھری اثر علی نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے۔ ایس پی اقبال ٹائون کے مطابق کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ عوام الناس کے مابین فاصلے کم کر کے پیار محبت پیدا کرنا ہے۔