آج اختتامی دعا کے وقت تمام روڈز پر شرکا کی گاڑیوں کو یکطرفہ چلا یا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک انتظامات بسلسلہ رائے ونڈ اجتماع انخلاء آج رائے ونڈ جانے والی شاہراہیں مکمل بند ہونگیں آج صبح اختتامی دعا کے وقت رائیونڈ سٹی اجتماع آنیوالے تمام روڈز ٹریفک کیلئے بند ہونگے،سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ آج اختتامی دعا کے وقت رائیونڈ سٹی آنیوالے تمام روڈز پر شرکا کی گاڑیوں کو یکطرفہ چلا یا جائے گا آج صبح 7 بجے سے لیکر انخلاء تک تقریبا 1.00 بجے تک رائے ونڈ جانے والے راستے بند ہونگے رائیونڈ روڈ پاجیاں موڑ، قزلباش چوک موٹروے اور ٹھوکر نیاز بیگ تک دونوں اطراف پر ون وے چلایا جائے گا، بھوبتیاں چوک تا موہلنوال تک دونوں اطراف پر شرکاء کی گاڑیوں کو ون وے چلایا جائے گا،سندر روڈ؛ رائیونڈ روڈ تا سندر اڈا ملتان روڈ،رائیوڈ مانگا روڈ،کوٹ رادھا کشن روڈ اور صوئے آصل روڈ پر شرکا کی گاڑیوں کو یکطرفہ چلایا جائے گا،انخلاء کے وقت کسی بھی قسم کی ٹریفک کو موٹروے اوررنگ روڈ سے جانب رائیونڈ نہیں اترنے دیا جائے گا،رائے ونڈ روڈ، مانگا روڈ، سندر روڈ، موہلنوال روڈ سے کہیں بھی روڈ کراسنگ کی اجازت نہیں ہوگی،انخلاء کے وقت سب سے پہلے موٹر سائیکل اور رکشہ اسٹینڈز خالی کروائے جائیں گیں،کار اسٹینڈ، ویگن اسٹینڈ، اور آخرمیں بس اسٹینڈ اور ٹرک اسٹینڈ کو خالی کروائے جائیں گے، ٹریفک کی روانی کیلئے وارڈنز کی اضافی نفری اور تمام دفتری سٹاف بھی تعینات کر دیا گیا ہے،ٹریفک دباؤ کم ہونے پر روڈز پر ٹریفک کو معمول کے مطابق رواں دواں رکھا جائے گا، اختتامی دعا کے وقت کسی بھی گاڑی کو اجتماع روڈ پر کھڑا نہ ہونے دیا جائے،شہری صبح7 بجے سے دوپہر 1.00بجے تک رائیونڈ روڈ پر سفرکرنے سے گریز کریں، شہریوں مزید راہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کرسکتے ہیں،