ویب ڈیسک: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ممکن ہو گی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں اجلاس ہوا، جس میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں طلال چوہدری نے کہا کہ اس فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا۔ وزیرِ داخلہ نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی ہدایت کی اور اس پر 100 فیصد عمل درآمد یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی مشینوں کے ذریعے پاسپورٹ آفس کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا اور پاسپورٹ کا اجرا تیزی سے ممکن ہو سکے گا۔ڈی جی پاسپورٹ نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے جلد موبائل ایپ لانچ کی جائے گی۔