عوام کا علاج کے لیے دوسرے صوبوں میں جانا صوبائی حکومت کی ناکامی ، ہسپتالوں میں ادویات کی کمی اور صوبے میں ڈاکٹرز کی بھی کمی ہے،میڈیا سے گفتگو
پشاور(آئی این پی )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شعبہ صحت کی بہتری وقت کا تقاضا ہے لیکن خیبر پختونخوا میں شعبہ صحت زبوں حالی کا شکار ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ینگ ڈاکٹرز کی بڑی تعداد بیروزگاری کا شکار ہے۔ تاہم میں شعبہ صحت کی بہتری کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عوام کا علاج کے لیے دوسرے صوبوں میں جانا صوبائی حکومت کی ناکامی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں ادویات کی کمی اور صوبے میں ڈاکٹرز کی بھی کمی ہے۔