بس شیلٹرز خستہ حالی حالی کا شکار

پی ٹی سی نے50بس شیلٹرز اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا،پیشرفت نہ ہو سکی،مسافر سہولت سے محروم 
 لاہور ( کرائم رپورٹر )لاہور میں بس شیلٹرز برسوں سے خستہ حالی حالی کا شکار،پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے50بس شیلٹرز اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔18 جون کوٹینڈر بھی جاری کیا گیا مگرکئی ہفتے گزرنے کے باوجود کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔منصوبہ التوا کا شکار ہوگیا۔ابھی تک بیشتر بس سٹاپس زبوں حالی کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکٹرک بس روٹ پر صرف دو شیلٹر اپ گریڈ کیے گئے باقی مقامات پر محض فلیکس لگا کر کام ادھورا چھوڑ دیا گیا۔لاہور میں نئی بسیں چلانے کیلئے درکار انفراسٹرکچر بھی تاحال موجود نہیں۔صورتحال یہ ہے کہ کینال روڈ کے بس سٹاپس کو الیکٹرک ٹرام منصوبے کیلئے بھی اپ گریڈ نہیں کیا گیا۔ملتان روڈ، فیروز پور روڈ اور گلبرگ کے بیشتر شیلٹرز خستہ حالی حالی کا شکار ہیں۔ عامر روڈ، شاد باغ، مصری شاہ اور رائیونڈ روڈ پر بس سٹاپ بھی برسوں سے نظر انداز کیے جا رہے ہیں۔پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے منصوبہ بنایا تھا کہ 50بس شیلٹرز کو نجی کمپنی کے حوالے کیا جائے گا ،جولائی میں انہیں آ ئوٹ سورس بھی کیا جانا تھاتاہم ڈیڈ لائن گزر گئی اور ابتک شیلٹرز اپ گریڈ ہوئے، نہ ہی مسافروں کو کوئی نئی سہولت مل سکی۔پلان کے تحت ہر بس شیلٹر پر کیوسک، ٹک شاپس ودیگرسہولتیں دی جانی تھیں جوتاحال محض کاغذوں تک محدود ہیں۔