اچھرہ پیر غازی روڈ خستہ حالی کا شکار، شہری مشکلات سے دوچار

لاہور ( خصوصی رپورٹ) اچھرہ بازار سے ملحقہ پیر غازی روڈ طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار ہے، سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے۔پیر غازی روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کو آمدورفت میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر موجود گہرے گڑھے کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔خستہ سڑک کے باعث گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ ٹریفک کے دبا ئو کے دوران صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پیر غازی روڈ کی فوری مرمت کروا کر اسے ٹریفک کیلئے محفوظ بنایا جائے۔