مائیکروسافٹ میں 5500 سے زائد ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑنے کا امکان

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ آئندہ ہفتے ملازمین کی ایک نئی بڑی تعداد کو فارغ کرنے کا اعلان کر سکتی ہے، جس کے تحت دنیا بھر میں 5500 سے زائد ملازمتیں متاثر ہونے کا امکان  ہے ۔بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق یہ چھانٹیاں کمپنی کی عالمی افرادی قوت کے 2.5 فیصد سے کم حصے پر مشتمل ہوں گی۔ یہ اقدام سیلز، کنسلٹنگ اور ایکس باکس  گیمنگ ڈویژن سمیت مختلف شعبوں کو متاثر کر سکتا ہے۔