سانحہ سوات: انکوائری کمیٹی ڈیڈلائن تک رپورٹ پیش نہ کرسکی

رپورٹ مرتب کی جا رہی ہے، 2 سے 3 روز میں جمع کرادی جائیگی:ذرائع انکوائری کمیٹی 
پشاور(آئی این پی ) سانحہ سوات سے متعلق قائم کی جانے والی انکوائری کمیٹی مقررہ ڈیڈلائن تک رپورٹ پیش نہ کرسکی۔ذرائع کے مطابق سانحہ سوات کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی کو 7 روز میں رپورٹ جمع کرانے کی  ہدایت کی گئی تھی تاہم کمیٹی مقررہ وقت میں رپورٹ جمع نہ کرواسکی۔ ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی کی جانب سے 50 سے زیادہ متعلقہ افسران اور  اہلکاروں کے بیانات قلم بند کئے گئے، ریسکیو، آبپاشی، ریلیف، پی ڈی ایم اے، ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ حکام سے انکوائری کی گئی ہے۔ ذرائع انکوائری کمیٹی کا کہنا ہے کہ رپورٹ مرتب کی جا رہی ہے اور 2 سے 3 روز میں جمع کرادی جائیگی۔