این اے 18 میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف فیصلہ محفوظ

 اسلام آباد( آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے حلقے این اے 18ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف فیصلہ محفوظ کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے درخواست پر سماعت کی، الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی اور عمر ایوب کے وکیل نے دلائل دیئے۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن نے تاحال کوئی کارروائی یا آرڈر جاری نہیں کیا لہٰذا درخواست خارج کی جائے۔بعدازاں عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عمر ایوب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔