ایل اے 27 مظفرآباد میں مبینہ دھاندلی کا الزام، پلوشہ خان کا الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (آن لائن)  پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے 27 مظفرآباد میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ کے ایک سپورٹر کے گھر سے پولنگ عملے کی موجودگی نے انتخابی عمل کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔اپنے بیان میں پلوشہ خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن مبینہ دھاندلی میں ملوث عملے کو فوری طور پر معطل کرے اور معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں