اسلام آباد(آئی این پی)این اے 185 میں انتخابی دھاندلی سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نے آر او، ڈی آر او اور ڈی پی او کو طلب کر لیا جبکہ حلقے کے آر او سے رپورٹ طلب کرلی۔این اے 185 کے امیدوار سردار دوست کھوسہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل لطیف کھوسہ پیش ہوئے۔ممبر سندھ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ممبر کے پی نے کہا کہ سیکشن 9 کے تحت درخواست آفس میں جمع ہوگی۔لطیف کھوسہ نے دھاندلی کے الزامات سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی